ہنگو (مانند نیوز) ہنگودوابہ پولیس کی تازہ کاروائیاں,چھاپوں میں ائیس فروش سمیت پانچ ملزمان گرفتار۔ائیس اور آسلحہ برامد۔ڈی ائی جی کوہاٹ ریجن طاہرایوب خان کی خصوصی ہدایت پراور ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگو آصف بہادر کی زیر نگرانی ہنگو دوابہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے اور مزید ایک ائیس فروش سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ڈی ایس پی ٹل عابدخان اور ایس ایچ او دوابہ فیاض خان کی قیادت میں دوابہ پولیس نےعلاقہ جواروغنڈی،نریاب ودیگرملحقہ جات کی ابادی میں جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔چھاپوں میں ایک ائیس فروش سمیت5 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے300گرام ائیس،2پستول,2رائفل اورمتعددکارتوس برامد کرلئے۔اور ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ایس ایچ او دوابہ فیاض خان کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہےگی۔جبکہ ہنگو میں پانچ روزہ انسداد پولیو قومی کمپئین کا آغاز کر دیا گیاہے،ٹیموں کی سیکورٹی کے سخت ترین اتنظامات،ضلع بھر میں دفعہ 144 کا نفاز کر دیا گیا۔700کےقریب سیکورٹی اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں،پولیو ٹیموں کا تحفظ اولین ترجیح ہے،پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لیے غیر معمولی انتظامات کیےگئے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگو آصف بہادر۔تفصیلات کے مطابق ضلع ہنگو میں اج سے پانچ روزہ انسداد پولیو کمپین کا اغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ہنگو پولیس نے سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے ہیں ۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگو آصف بہادر نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر میں دفعہ 144 کا نفاز کیاگیا ہے جب کہ ٹیموں کی سیکورٹی پر ہنگو پولیس اور ہنگو لیوی کے 700کےقریب جوان مامور ہیں جبکہ15مقامات پر پولیس کی اضافی ناکہ بندیاں قائم کر کے چیکنگ کے عمل کو سخت ترین بنایا گیا ہے اس کے علاوہ14 موبائیل پولیس سکوارڈاورموٹرسائیکل رائیدرز بھی متحرک ہیں۔ڈی پی او اصف بہادر کا کہنا ہے کہ سرکلز ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بھی ان ٹیموں کی سیکورٹی کے لیے فیلڈ میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیو کمپئین کو پر امن اور کامیاب بنانے کے لیے ہنگو پولیس محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہے اور وہ خود بھی فیلڈ میں جا کر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے