جمرود (مانند نیوز) ضلع خیبرتحصیل جمرود میں خیبر کرش اینڈ مائینر ایسوسی ایشن اور خیبر قومی جرگہ کے زیر اہتمام محکمہ معدنیات،محکمہ ایکسائز ڈیوٹی ان منرل،جنگلات ٹیکس اور ٹی ایم اے کے خلاف کالی جھنڈوں کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کرکے پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کردیا۔احتجاجی مظاہرہ تختہ بیگ سے شروع ہوئی اور تاریخی باب خیبر کے مقام پر دھرنا دیا جس میں قومی مشران ملک نصیر احمد کوکی خیل،ملک اصلاح الدین کوکی خیل،وی سی چیئرمین عبدالمنان آفریدی،براکت خان،عبدالجلیل آفریدی،حضرت ولی افریدی،مولانا غفران اللہ خیبری،خیبر کرشن اینڈ مائنز ایسوسی ایشن کے صدر وقار علی خان افریدی اور چیئرمین نواب طور خیل و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انضمام کے وقت قبائیلی علاقوں کو پانچ سال کے لیے مستنی قرار دیا گیا ہے لیکن یہاں جمرود میں مختلف محکموں نے چار جگہ غیر قانونی طور پر ٹیکس وصولی کی جارہی ہے جو کہ ظلم ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ظلم کو مزید برداشت نہیں کریں گے اور پیر کے دن سے ان محکموں کے چیک پوائنٹس کے خلاف لشکر کشی کرکے جڑوں سے نکال دے گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے ہمیں ترقی دے جو وعدے ہمارے ساتھ کیں ہے وہ پورے کریں بیس ہزار نوکریاں دے یونیورسٹیوں کا قیام عمل میں لائیں پھر ٹیکس کی وصولی کریں ورنہ ہم اس طرز پر انضمام نہیں مانتے جس میں ہم سے ٹیکس کی وصولی کی جائے۔پیر کے دن بجلی لوڈشیڈنگ،ریگی للمہ اراضی اور ٹیکس کی وصولی کے خلاف بڑا گرینڈ جرگہ طلب ہر ذیلی قبیلے سے سو افراد جرگہ میں شرکت کریں گے۔