پشاور (مانند نیوز) پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں لائیوسٹاک ڈیری سیکٹر ختم ہونے کے قریب ہے روزانہ مہنگائی اور بد انتظامی کی وجہ سے ڈیری فارمنگ کو جاری رکھنا مشکل ترین روزگار بن چکا ہے- جانوروں کی خوراک فیڈ ونڈا میڈیسن بجلی گیس کرایا لیبر ٹرانسپورٹ جانوروں کی قیمتوں میں اضافہ اور دیگر ایشوز کی وجہ سے ڈیری فارمنگ ختم ہونے کے قریب ہے وزیر اعلیٰ چیف سیکٹری سخت نوٹس لیکر ایک گرینڈ میٹنگ بلائے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو بات کرنے کا موقع دیں کیونکہ کسانوں اور ڈیری فارمز کا روزی روٹی کا واحد ذریعہ کھیت کھلیان مال اور مویشی ہے۔ محمد آصف اعوان صوبائی صدر لائیو سٹاک فارمرز ویلفئر اسوسیشن خیبرپختونخواہ نے کہاکہ اگر یہ دونوں ختم ہوگئے تو ملک کی معیشت بہت کمزور ہو جائے گی کیونکہ لائیوسٹاک سیکٹر ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ اگر ڈیری فارمنگ ختم ہوگئی تو دودھ اور گوشت کی پیداوار ختم ہو جائے گی اور پیداوار ختم ہونے سے ہماری جانوروں کی نسل ختم ہو جائے گی تمام کا تمام دارومدار امپورٹڈ گا ئے اور دیگر ممالک سے دودھ اور گوشت درآمد کرنا پڑے گا اور ملک میں بے روزگاری بڑھے گی اس لیے لائیو سٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا صوبائی حکومت سے پر زور مطالبہ کرتی ہے کہ ایمرجنسی بنیادوں پر ایک میٹنگ بلائے تمام سٹیک ہولڈرز کو بات کرنے اور تجاویز پیش کرنے کا موقع دیں تاکہ لائیوسٹاک ڈیری سیکٹر کو بچایا جا سکے امید کی جاتی ہے کہ حکومت ہماری تجاویز پر غور کر کے جلد از جلد گرینڈ میٹنگ جرگہ منقد کرے گی تا کے سیکٹر کو بچانے کے لیے کردار ادا کیا جا سکے۔