لندن(مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے متفقہ فیصلہ کر لیا گیا، قائد مسلم لیگ ن کی وطن واپسی کی تاریخ کا اعلان لندن سے ہو گا۔ شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نواز شریف کی سزا کالعدم کرانے کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصلہ فوری چیلنج کیا جائے گا۔ نواز شریف کے کیس کو مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حق میں فیصلے کو بنیاد بنایا جائے گا، نواز شریف کی سزا کے فیصلے کو کالعدم کرانے کی آپشن پر قانونی ماہرین نے اپنی رائے بھی دے دی۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ن لیگ کی جانب سے رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں پنجاب کے 9 ڈویژن میں جلسے رکھے جائیں گے، مریم نواز کی وطن واپسی کا بھی قوی امکان ہے۔ ن لیگ کا رواں ماہ پارٹی انتخابات کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ پارٹی قیادت کے حوالے سے بھی اہم فیصلے لیے جانے کا امکان ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے