بٹگرام (مانند نیوز)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر خان نے صفائی مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صفائی مہم منانے کا مقصد بٹگرام کو صاف ستھرا بنانا ہے تحصیل ایڈمنسٹریشن بٹگرام کا تمام عملہ تاجر یونین کے ساتھ ملکر اس ہفتہ شہر و مضافات کی صفائی کریں گے۔ انھوں نے مذید کہا کہ آج سے ہفتہ صفائی منانے کے اعلان کے ساتھ ہی گلی محلوں کی صفائی، تجاوزات، نالوں اور روڈز کی صفائی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔بٹگرام کو خوبصورت بنانا ہماری ترجیحات میں سے ہے۔ عوام کو صاف ستھرا ماحول مہیا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہفتہ صفائی مہم میں اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام، ٹی ایم او، تمام سرکاری محکموں کے افسران، مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء کے علاوہ اساتذہ کرام اور انجمن تاجران نے شرکت کی۔اس ہفتہ صفائی مہم میں شہر کے تمام پرانے کچرے کے ڈمپ کو آٹھایا جائے گا۔ اس سلسلے میں شہر کے مختلف مقامات پر آگاہی پینا فلکس آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔شہریوں سے گزارش ہے کہ صفائی مہم کے دوران تحصیل ایڈمنسٹریشن اور تمام اداروں کے ساتھ تعاون یقینی بنائیں اور صفائی مہم کو کامیاب بنانے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔آخر میں ایک اگا ہی وا ک کا بھی اہتما م کیا گیا۔