کوہستان (مانند نوز)ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر محمد آصف کی زیر صدارت غیر قانونی جنگلات کی کٹائی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہستان، اسسٹنٹ کمشنر داسو، فارسٹ مجسٹریٹس، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر کوہستان اور انتظامی افسران نے شرکت کی۔اجل اس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کرنے والوں اور غیر قانونی آرہ مشین چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی ایکشن لیا جائے گا۔رجسٹرڈ آرا مشینوں کے لئیے لازمی ہوگا کہ وہ آمدہ لکڑی کا پراپر ریکارڈ رکھیں۔ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار روزانہ کی بنیاد پر آرا مشینوں کا سٹاک چیک کرنے کے پابند ہونگے۔اور بغیر پرمٹ/اجازت کے سٹاک کو ضبط کرنے کے ساتھ آرا مشین کو سیل کیا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر نے عوام الناس سے اپیل کی کہ کوہستان کے جنگلات عوام کا سرمایہ ہیں جن کو تباہی سے بچانے کے لئے انتظامیہ کا ساتھ دیں۔