اپر چترال (مانند نیوز)صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد آفریدی کی ہدایات پر موڑکہو بازار میں صفائی مہم کا اہتمام کیا گیا۔ صفائی مہم کا اہتمام ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن موڑکہو/تورکہو کررہے ہیں۔ ربنواز خان  ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو نے امین الرحمن  تحصیل میونسپل آفیسر موڑکہو/تورکہو کے ہمراہ موڑکہو بازار میں صفائی مہم سے متعلق واک کا اہتمام کیا اور مختلف جگہوں سے waste materialsہٹاکر صاف کئے۔ صفائی مہم 31دسمبر 2022 تک جاری رہے گا۔اسی طرح صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال منظور احمد افریدی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان نے تحصیل میونسپل آفیسر مستوج مصباح الدین کے ہمراہ مستوج ایریا کا دورہ کیا۔ انہوں نے صفائی مہم کے حوالے سے مستوج بازار میں واک کیا اور ٹی ایم اے مستوج کے عملے کے ذریعے مختلف جگہوں میں صفائی کا اہتمام کیا۔ انہوں نے کاروباری حضرات سے خطاب میں کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے لہذا اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کا بھرپور عزم کریں۔ صفائی مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔ مذکورہ مہم میں نائب تحصیلدار مستوج سید علی شاہ،چترال لیویز کے اہلکار اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن مستوج کے عملے نے حصہ لیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے