وانا (مانند نیوز) وزیرستان وانا اولسی پاسون نے لوئر وزیرستان سے تعلق رکھنے والے جمشید وزیر اور طارق وزیر کی رہائی کیلئے رستم بازار وانا میں اختجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، ضلعی انتظامیہ اور حکومت وقت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مقررین کا کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی کے خاتمے اور مکمل پائیدار امن کے لیے جدو جہد کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم کسی بھی صورت اپنی سرزمین پر دہشت گرد یا دہشت گردی کو قبول نہیں کریں گے۔ وانا اولسی پاسون کے اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ کیا ہے کہ لوئر وزیرستان سب ڈویژن وانا میں عوام کسی بھی قسم کی دہشت گردی قبول نہیں کریں گے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں گے۔ اگر لوئر وزیرستان سب ڈویژن وانا میں کسی بھی صورت دہشت گردی کی کوشش، حرکت یا دہشت گردوں کی سرپرستی کی گئی، تو عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے اور کسی بھی راست اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے جمشید وزیر اور طارق وزیر کی رہائی کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے تو 18 تاریخ کو وانا اولسی پاسون ایک لائحہ عمل تیار کرینگے۔