چکدرہ (مانند نیوز) قومی وطن پارٹی سانحہ اے پی ایس شہد ا کے قربانیا ں رائیگاں نہیں جا ئیگی حکومت شہدا کے والدین کو انصاف فراہمی کے ساتھ مرکزی ملزمان کو بے نقاب کر یں پی ٹی ائی پختونخوا میں نو سال حکومت میں رہنے کے باوجود تمام مراعات سمیٹ کر اب تنخواہیں ادا ئیگی کا رونا رو رہے ہیں ملاکنڈ ڈویژن سمیت صوبے کی پر امن فضا کو خراب کر نے کی کوششیں جاری ہے ہر شہری کو امن فراہم کر نا حکومت کی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہار قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیر مین سکند خان شیر پاو ڈپٹی جنرل سیکر ٹری ڈاکٹر فاروق افضل۔عمران خان ایڈوکیٹ شاہ فہد باچا ودیگرنے باڈوان ادینزائی میں کٹور خان گجر حاجی باچازادہ گجر حاجی دوا جان عقیل خان کے بمعہ ساتھیوں قومی وطن پا ر ٹی میں شمولیت کے موقع پر کہے انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مرکزسے اپنے واجبات کی ادائیگی کا مطالبہ اج عمران خان حکومت کے خاتمے پر کر رہی ہے صوبے میں ہمارے عوام کو بنیادی حقوق فراہم کر نا بھی صوبائی حکومت کی ذمے پر ہے عمران خان چار سال حکومت میں مزے لینے کے بعد اپنے ناکامیوں کا گند دوسروں پر ڈال رہے ہیں ھم بھی ان سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ اپ کی عوام کے لیے کیا خدمات ہے اور پاکستان کو اپ کے وزیر اعظم شپ میں مہنگائی بے روزگاری اور بد امنی کے سوا کچھ بھی نہیں ملا ہے ریاست مدینہ کے دعویدارروں نے نئے پاکستان کی بنیادرکھنے اور نوجوانوں کو روزگار دینے اور ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دینے کیساتھ عوام کوسبز باغ دکھائیں تھے انہی کے حکومت میں گالم گلوچ کی سیاست کو پروان چڑھانے کے ساتھ اداروں کی بے عزتی کو اپنا سیا سی وطیرہ سمجھا گیا انھوں نے کہا کہ قومی وطن پا ر ٹی کے مرکزی چیر مین افتاب احمد خان شیر پاو نے ہمیشہ لوئر دیر کے عوام جو عزت واحترام دینے کے ساتھ میگا پراجیکٹ دیکر اپنا فرض نھبایا ہے اور ائندہ بھی صوبے اور دیر کے عوام کو مایوس نہیں کر ینگے اس موقع پرتحریک گجر قومی حقوق پاکستان کے مولانا محمد اسحاق گجر۔ملک رحمان اللہ۔عمر ماما بھی موجود تھے۔