پبی (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر نو شہرہ خا لد اقبال خٹک کی ہدا یت پر اسسٹنٹ کمشنر پبی ملیحہ سحر نے بحالی مرکز منشیات پبی کا دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنر پبی ملیحہ سحرنے منشیات بحالی مرکز کے انتظامات کا جا ئزہ لیا اور مریضوں سے ملاقات کی نشے کے عادی افراد علاج معا لجے اور دیکھ بال پر متعلقہ انتظامیہ سے تفصیلی بات چیت کی ڈسٹرکٹ آفیسر کی کارکردگی قابل تحسین ہے. منشیات کے عادی افراد کو اپنے صحت پر توجہ دینا انہتا ئی ضروری ہے تاکہ معاشرے کیلئے کارآمد شہری بن جائے انہوں نے کہا کہ منشیات کے متاثرہ افراد کے ساتھ پورا خاندان متاثر ہوتا ہے آپکے ساتھ آپکی ایک نسل ہے غلطیاں ہوتی ہے انسان سے اپنی اصلاح کر لیں آپ ہمارے ہیرو اورخاص لوگ ہے آپ نے دوبارہ اپنی زندگی کا آغاز کرنا ہوگاجب آپکی صحت ٹھیک ہونگی تو آپکے آنے والے نسلیں سنور جائے گے) اسسٹنٹ کمشنر پبی ملیحہ سحرنے کہا کہ بدقسمتی سے معاشرے میں ایسے لوگ بھی ہے جو رزق حلال کی بجائے غلط طریقوں سے پیسے کما رہے ہے جو کہ حرام ہے. اللہ کے نزدیک بہترین وہ لوگ ہے جو اپنے بچوں اور خاندان کیلئے رزق حلال پیدا کرتا ہے منشیات فروش اس معاشرے کے ناسور ہے.منشیات فروشوں کیخلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں انٹیلی جنس بنیادوں پر کر رہے ہے. انہوں نے بحالی سنٹر میں جن چیزوں کی کمی ہے اسکو ڈپٹی کمشنرخالد اقبال کے نوٹس میں لائی گی انہوں نے ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفئیرخالد خان کو بہترین انتظامات اور مریضوں کی خصوصی دیکھ بال دیکھ بھال پرخراج تحسین پیش کیا. اس موقع پر طالب علی میموریل فاونڈیشن کے چیئرمین دانیال خان اور سول سوسائٹی کے نمائندے بھی موجود تھے