پیانگ یانگ (مانند نیوز ڈیسک)شمالی کوریا نے جاپان کی ساحلی حدود میں کم فاصلے تک مار کرنے والے 3 بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔جنوبی کوریا کے فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ ہفتہ کی صبح شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ کے جنوب سے تین میزائل فائر کئے گئے۔فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے مسلسل میزائل تجربات کے بعد انہوں نے اپنے سرحدی علاقوں کی نگرانی کے انداز کو بڑھا دیا ہے جبکہ امریکا کے ساتھ مشقیں جاری رہیں گی۔دوسری جانب جاپان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کے مشتبہ بیلسٹک میزائل مشرقی ساحل کی طرف پانی میں گرے۔جاپان کی وزارت دفاع کے مطابق  داغے گئے میزائلوں نے تقریبا 100 کلومیٹر کی بلندی تک پرواز کی اور 350 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے