ماسکو(مانند نیوز ڈیسک)روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے چینی ہم منصب شی جن پنگ کو روس کے دورے کی دعوت دے دی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے جاری بیان میں چین کے صدر شی جن پنگ کو ڈئیر فرینڈ کہہ کر مخاطب کیا گیا۔ صدرپیوٹن نے کہا کہ ہم صدر شی جن پنگ کے دورہ روس کے منتظر ہیں۔چینی صدر کے روس کے دورے سے دنیا کو معلوم ہوجائے گا کہ اہم معاملات پر چین اور روس کا موقف مشترکہ اور مضبوط ہے۔ چین کے صدر شی جن پنگ نے بیان میں کہا کہ دنیا مشکل دور سے گزر رہی ہے اور اس صورتحال میں چین روس کے ساتھ اسٹریٹیجک تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ چین کے صدر شی جن پنگ کے دورہ روس کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے