جنیوا(مانند نیوز ڈیسک)وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ9 ارب ڈالر سے زائد رقم سیلاب متاثرین اور پاکستان کی بحالی میں غیبی مدد سے کم نہیں،اتنی بڑی رقم کا پاکستان کو ملنا موجودہ اتحادی حکومت پر دنیا کے اعتماد کا مظہر ہے یہ اکائیوں اور22کروڑ عوام کے اتحاد کی کامیابی ہے، یہ پاکستان کے ٹیم ورک کی کامیابی ہے وفاق اور اکائیوں کے اسی ٹیم ورک اور قومی جذبے سے پاکستان اور عوام کو مشکلات کی دلدل سے نکالیں گے اس امانت کو دیانتداری، شفافیت اور تھرڈ پارٹی آڈٹ سے حقداروں تک پہنچائیں گے تمام عالمی پارٹنرز بالخصوص سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔ان خیالات کااظہار وزیر اعظم شہبازشریف نے اپنے کامیاب دورہ جنیواپر اپنے وفد کے ارکان کے ساتھ اظہار تشکر کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ جنیوا کانفرنس کی کامیابی پر اظہار تشکر اللہ تعالی کا شکرہے جس نے پاکستان اور مصیبت زدہ عوام کے لئے بہتری کی راہ کھولی، ویلڈن پاکستان۔ شہبازشریف نے کہا کہ ہمیشہ مہربان بھائی سعودی عرب،عظیم دوست چین، برادر ملک ترکیہ کی قیادت کے مشکور ہیں،ولی عہد اور سعودی عرب کے وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے کانفرنس کے علاوہ پاکستان کی مالی معاونت کا فراخ دلانہ اور برادرانہ قدم اٹھایا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عظیم برادر ممالک متحدہ عرب امارات اور قطر کی قیادت کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتے ہیں، یورپی یونین، امریکہ، جرمنی، جاپان، فرانس سمیت کانفرنس میں شریک تمام ملکوں کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں عالمی مالیاتی اداروں کا شکریہ جنہوں نے 3 کروڑ 30 لاکھ سیلاب متاثرین کی مشکلات کو سمجھا اسلامی ترقیاتی بینک، ورلڈبینک، اے ڈی بی، یوایس ایڈ، ڈیفیڈ اور دیگر اداروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وزارت خارجہ نے کانفرنس کے مقاصد کے حصول میں نہایت متحرک اور قابل تحسین کردار ادا کیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کانفرنس کو پاکستان کو درپیش مالی مشکلات سے آگاہ کرنے، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے درکار وسائل کی فراہمی اور عالمی مالیاتی اداروں کو قائل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ احسن اقبال کے صوبوں کی مشاورت سے ہنگامی بنیادوں پر تیار کردہ 4 آر ایف کی جامع دستاویز تیار کی جس کی وجہ سے یہ رقوم پاکستان کو ملنا ممکن ہوسکا، اس دستاویز میں نقصانات اور بحالی کے لئے مستقبل کا خاکہ دیاگیا۔احسن اقبال، شیری رحمن، سردار ایاز صادق، حنا ربانی کھر اور مریم اورنگزیب کو ان کی بہترین کاوشوں پر شاباش دیتا ہوں۔ جنیوا کانفرنس کی کامیابی کے لئے تمام متعلقہ وزارتوں اور محکموں کی تحسین کرتا ہوں آپ سب نے ٹیم پاکستان بن کر پاکستان کے لئے کامیابی حاصل کی، آپ سب پر فخر ہے الحمداللہ، پاکستان مشکلات کے بھنور سے نکل رہا ہے اللہ تعالی کی مدد اور عوام کے تعاون سے پاکستان کی طرف بڑھتی ہر مشکل کا جرات ودانائی سے مقابلہ کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے