پشاور (مانند نیوز)خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلی محمداعظم خان نے گورنرہاؤس پشاور میں منعقدہ تقریب میں اپنے عہدے کاحلف لے لیا۔ گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے محمداعظم خان سے بطور نگران وزیراعلی اُن کے عہدے کاحلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمدغنی، سابق گورنر اقبال ظفرجھگڑا، جمعیت علماء اسلام کے رہنما اکرم خان درانی، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان، غلام احمد بلور، وفاقی وزیربرائے مذہبی امورمفتی عبدالشکور، انجینئرامیرمقام، نگہت اورکزئی، اراکین قومی اسمبلی سمیت دیگرسیاسی وسماجی شخصیات موجود تھیں۔ تقریب میں میئر پشاور حاجی زبیرعلی اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹرشہزاد بنگش،آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری، کمشنرپشاور ریاض محسود سمیت صوبائی محکموں کے انتظامی سربراہان نے بھی شرکت کی۔ گورنرحاجی غلام علی نے نگران وزیراعلی محمداعظم خان کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ رات سابق وزیراعلی محمودخان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے متفقہ طور پر محمداعظم خان کانام نگران وزیراعلی کیلئے تحریری طور پر گورنرخیبرپختونخوا کو ارسال کیاتھاجس کے بعدگورنر حاجی غلام علی نے ہفتہ کے روزعلی الصبح محمداعظم خان کی بحیثیت نگران وزیراعلی تعیناتی پردستخط کردیے۔#

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے