اورکزئی(مانند نیوز)قبائلی اضلاع کے انضمام میں قبائل کے ساتھ بہت زیادتی ہوئی پی ٹی آئی حکومت نے صرف دعوے کئے تھے کام نہیں  پی ٹی آئی کی وجہ سے ملک میں مہنگائی آئی اور اب وہ احتجاج بھی کررہے ہیں لوئر اورکزئی کلائی ہیڈ کوارٹر میں پہلی بار سینئر وفاقی اوورسیزوزیر ساجد حسین طوری کا بے نظیر سماجی و معاشی سروے سنٹر کے افتتاح کے موقع پر خطاب سینئر وفاقی اوورسیزوزیر ساجد حسین طوری نے این اے ایچ اسلام آباد کیجانب سے کلایہ ہسپتال میں باقاعدہ ایک ٹی بی وارڈ ایکسرے مشین سمیت ٹی سے وابستہ تمام سہولیات فراہم کرنے کا بھی اعلان کیاتفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر وفاقی اوورسیزوزیر ساجد حسین طوری نے لوئر اورکزئی کلایہ ہیڈ کوارٹر میں پہلی بار بے نظیر سماجی و معاشی سروے سنٹر کے افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ شاہ حسن اے سی لوئر اورکزئی ایس ڈی پی ا و محبوب خان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے حاجی نوراکبر میاں بشارت حسین کارکنان اور علاقہ عوام نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ساجد حسین طوری کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع کے انضمام میں قبائل کے ساتھ بہت زیادتی ہوئی قبائل اب بھی مسائل و مشکلات سے دوچار ہیں پی ٹی آئی نے صرف دعوے کئے تھے کام نہیں پی ٹی آئی دور حکومت میں ناقص پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا اور اب وہ اپنے ہی لائی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاج بھی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اورکزئی عوام کے مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے لوئر اورکزئی کلایہ میں بے نظیر سماجی و معاشی سروے سنٹر سے لوئر اور اپر اورکزئی کے11ہزار لوگ مستفید ہوں گے اس سنٹر میں میل سٹاف کے ساتھ ساتھ خواتین کے لئے خصوصی طور پر فی میل سٹاف بھی موجود ہے غریب اور مستحق افراد جلد از جلد سنٹر تشریف لاکر اپنے کارڈ بنوائیں بے نظیر سماجی و معاشی سروے سنٹر کا افتتاح کرنے پرلوئر اورکزئی کے قبائل نے پیپلز پارٹی اور سینئر وفاقی اوورسیزوزیر ساجد حسین طوری کا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے