ہنگو(مانند نیوز) اورکزئی میں حساس مقامات پر سیکورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے، ڈی پی او نزیر خان کی ہدایت پر ار ائی زاہد اورکزئی اور پولیس لائن افیسر ملک عبدالجنان اورکزئی کاچیک ہوسٹوں سمیت اہم مقامات کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت بنانے کے لیے اقدامات جارئ کیے، حساس مقامات سمیت تمام اورکزئی میں سیکورٹی ایشو پر کسی قسم کی کوتاہی کے متحمل نہیں ہو سکتے، پولیس جوان ہمہ وقت چوکس اور فرائض دلجمعی سے سرانجام دے رہے ہیں، ملک عبدالجنان اورکزئی۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسر اورکزئی نزیر خان کی خصوصی ہدایت پر ار ائی زاہد اورکزئی اور پولیس لائن افیسر ملک عبدالجنان اورکزئی نے رات گئے اچانک ڈی دی ہاوس، ڈپٹی کمشنر افسں، اے ڈی سی کی رہائش گاہ، جوڈیشری کیدفاتر اور رہائش گاہوں، جیل، کنٹرول روم اور پہاڑی مقامات پر قائم سیکورٹی چیک پوسٹوں کا اچانک دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ملک عبدالجنان اورکزئی نے ڈیوٹی پر مامور جوانوان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی کے معاملات میں ہم کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔انہوں نے جوانوں سے کہا کہ سیکورٹی انتظامات پر مزید چوکس رہ کر نظر رکھی جائے۔لائن افیسر اورکزئی ملک عبدالجنان اورکزئی نے کہا کہ اورکزئی پولیس عوام کے جان و مال و آبرو کے تحفظ، حکومتی رٹ کی عمل داری اور سرکاری افسران کی سیکورٹی کے ساتھ ساتھ حساس مقامات کی حفاظت کے کیے مکمل طور پر چوکس ہے اور وہ حفاظتی اقدامات سے مکمل طور پر مطمعن ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے