اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفے کی تصدیق یا تردید کرنے سے گریز کیا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مریم نواز کے سینئر نائب صدر بننے کے بعد ان کے لیے پارٹی کے عہدے پر رہنا مشکل ہوگیا تھا۔ شاہد خاقان عباسی (ن) لیگ کے سینئر نائب صدر تھے۔ شاہد خاقان عباسی سے(ن)لیگ کے رہنماؤں کی رابطے کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی مفتاح اسماعیل کو وزیرخزانہ کے عہدے سے ہٹائے جانے پر بھی ناراض تھے۔ میڈیا پر شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدے سے استعفی دینے کی خبریں سامنے آئی ہیں تاہم شاہد خاقان عباسی نے استعفے کی تردید یا تصدیق سے گریز کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے