بٹ خیلہ (مانند نیوز)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بٹ خیلہ کی سینکڑوں طالبات نے اپنی سکول بلڈنگ کے حصول کیلئے گرلز کالج بٹ خیلہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کئی گھنٹے دھر نا دیا ڈی سی شہاب محمد خان نے صورت حال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ہنگامی طلب کیا اجلاس میں گرلز کالج میں ہی سیکنڈ ٹائم میں سکول کلاسزشروع کرنے کا فیصلہ کیا گیاتاکہ طالبات کی مشکلات کا خاتمہ ہوسکے اجلاس میں ڈی ای اومدراراللہ اے اے سی نور نوازخان اے ڈی او ذاکر حسین عبدالسلام ڈائریکٹر امجد علی شاہ چیئر مین محمد الیاس خان محمد رسول مشوانی اور حاجی نصراللہ نے شر کت کی قبل ازیں بد ھ کی صبح سینکڑوں مشتعل طالبات کتبے اور پلے کارڈ اٹھائے نیبر ہوڈ چیئر مین الیاس خان اور اور محمد رسول مشوانی کی قیادت میں نعرے لگاتی ہوئیں گرلز کالج بٹ خیلہ کے سامنے پہنچ گئیں اور کالج انتظامیہ سے سکول بلڈنگ خالی کرنے کا مطالبہ کیا یہ سنگین اور اہم مسئلہ بارہ سال سے چلا آرہا ہے ایم ایم اے دور حکومت کے وزیر خزانہ شاہ رازخان نے گرلز سکول بٹ خیلہ کی بلڈنگ تعمیرکی تاہم اے این پی دور حکومت کے وزیر خزانہ انجینئر محمدہمایون خان نے بٹ خیلہ میں گرلز کالج منظور کرکے سکول کی اس عمارت کو عارضی طور پر گرلز کالج کے حوالے کردیاجبکہ ہائی سکول کی طالبات کو پہلے مڈل سکول اور پھر کرایے کی تنگ بوسیدہ بلڈنگ میں منتقل کردیا گیا جہاں پر 900طالبات کو سخت مشکلات کا سامنا ہے پی ٹی آئی کے نو سالہ دور حکومت کے صوبائی وزیر شکیل خان نے اس سنگین مسئلے کے حل پر کو ئی توجہ نہیں دی۔