بٹ خیلہ (مانند نیوز)مزدور رہنما محمد نبی آف سخاکوٹ کو مسلم لیگ (ق)لیبر ونگ ضلع ملاکنڈ کا صدر مقرر کر دیا گیاق لیگ ملاکنڈ ڈویژن کے صدر گل زمین نے اپنی جانب سے جاری کردہ تقرری کا نوٹیفکیشن ان کے حوالے کیانومنتخب صدرمحمد نبی نے مزدور و محنت کش طبقے کے مسائل کے حل اور ریلیف کیلئے اپنی صلا حتیں اور وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا انھوں نے مزدور کی کم سے کم تنخواہ 32ہزار روپے مقرر کرنے کا مطالبہ کیا اور مختلف نمائندہ تنظیموں کے ساتھ مل کراس سلسلے میں منظم تحریک چلانے کا فیصلہ کیا۔