ریاض(مانند نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے حج 2024 کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا۔سعودی ایوی ایشن گاکا کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق قبل از حج پروازوں کا آغاز 9 مئی 2024 سے ہوگا۔ قبل از حج پروازوں کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ 10 جون تک جاری رہے گا۔گاکا کے مطابق حجاج کرام کی سعودی عرب سے واپسی کا عمل 20 جون سے ہوگا جبکہ آخری حج پرواز 21 جولائی 2024 کو روانہ ہوگی۔ سعودی ایوی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ پی آئی اے سمیت دیگر ممالک کی ائیرلائنز سے قبل از وقت اور بعد از حج فلائٹ آپریشن سے متعلق درخواستیں یکم جنوری 2024 تک جمع کروائی جاسکتی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے