جمرود(نمائندہ مانند )میرے بھائی نے اپنی جائیداد فروخت کرکے اب میری جائیداد پر قبضہ کرنا چاہتا ہے اور زاتیات پر اُتر آیا ہے جس کی وجہ سے میں نے اپنے بھائی کیساتھ تعلقات اور ہر قسم کا لین دین ختم کئے ہیں، علاقہ مکین و قوم کوکی خیل،انتظامیہ،پولیس و دیگر ادارے باخبر ہو۔عصمت اللہ شیر خان خیل ضلع خیبر تحصیل جمرود علاقہ نئی آبادی سے تعلق رکھنے والے عصمت اللہ ولد حاجی ارمان شاہ شیر خان خیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی حمید اللہ کا میرے ساتھ کافی عرصہ سے جھگڑے اور معاملات جاری ہیں اب اور ذاتیات کبھی جائیداد تو کبھی گھریلوں معاملات میں میرے ساتھ مخالفت کررہا ہے جسکی وجہ سے میں تنگ آچکا ہو اور اسی جھگڑوں کی وجہ سے میں نے اپنی رہائش آبائی علاقے کی جگہ پشاور میں اختیار کی ہے انھوں نے کہا کہ ہماری وراثت اور والد کے جائیداد کے معاملات ہماری اپنا مسئلہ ہے جبکہ میں نے اب سے اپنے بھائی سے ہر قسم کا تعلق و لین دین ختم کیا ہے لہذاء میں آج کے بعد اپنے بھائی کا ذمہ دار نہیں انھوں نے مزید کہا کہ حکومت، قوم کوکی خیل،پولیس،دوسرے ادارے و مقامی انتظامیہ کو باخبر کر رہا ہوں کہ میرا اب اپنے بھائی حمیداللہ سے لین دین ختم ہو چکاہے اوران کے ساتھ لین دین کرنے والا خود ذمہ دار ہوگا۔