دیر بالا (مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا، علی امین خان گنڈاپور کے نئے اقدام گوڈ گورننس عوامی ایجنڈا کے تحت کے تحت، ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر واڑی، عبدالقیوم نے واڑی بازار کا دورہ کیا۔اس دوران انہوں نے مختلف جنرل سٹورز میں اشیائے خورد و نوش کی میعاد استعمال (ایکسپائری) اور سرکاری نرخ ناموں کی جانچ کی۔ پولٹری فارمز میں، انہوں نے مرغیوں کو وزن کے حساب سے فروخت کرنے کی ہدایت دی۔ بیکری سٹورز پر، بیکری کے معیار اور سٹور کی صفائی کو بھی چیک کیا۔ اس کے علاوہ، پٹرول پمپس پر گیج، نرخ، معیار اور صفائی کی بھی جانچ کی۔