بریکوٹ(مانند نیوز)تحصیل بریکوٹ چیرمین کاشف علی نے کہاکہ پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے عزیز اللہ گران بغیر ثبوت کے الزامات لگارہے ہیں کہ ٹی ایم اے بریکوٹ میں 60اہلکاروں کو غیر قانونی طریقے سے بھرتی کئے ہوئے ہیں اور کروڑوں روپے کا کرپشن ہوا ہے اور ماہانہ فیول کی مد 16سے 17 روپے تک خرچ کررہے ہیں۔ان الزامات میں کوئی صداقات نہیں ہے اور ہم ثبوت کے ساتھ ثابت کریں گے کہ جو الزامات لگائے گئے ہیں وہ من گھڑت ہیں ہم ان کے خلاف عدالت جائیں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر پرائزڈنگ آفیسر فضل ودود باچا،وی سی بریکوٹ چیرمین سمیر پراچہ،وی سی کڑاکٹر چیرمین اصل زادہ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ ٹی ایم اے بریکوٹ کا قیام 2010میں ہوا ہے اس وقت سے اب تک ٹوٹل ٹی ایم اے سٹاف 42کے قریب ہے اور ہم نے کونسل کے مشترکہ فیصلے پر 11اہلکاروں کو نوکری سے فارغ کیا کیونکہ ان کی تعیناتی غیر قانونی تھی اب وہ ان کا کیس لیبر کورٹ میں چل رہاہے۔اگر وزیر ہاسنگ ڈاکٹر امجد علی نے سیاسی طور انہیں نوکری دی تھی تو آج ہم انہیں کیوں ملازمت سے برخاست کردیتے۔ فیول کی مد میں 16سے 17لاکھ روپے نگران حکومت میں خرچ ہوئے تھے اب یہ خرچہ حد سے کم ہوا ہے جس کا سب حساب کتاب ریکارڈ پر موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ عزیزاللہ گران نے ماضی میں بھی اسی طرح کے کئی اور الزامات لگائے تھے اس کے علاوہ موصوف نے سابق پی ٹی آئی وزیر مواصلات مراد سعید کے والد پر بھی لگائیں گے۔اب ہم ان کا جواب عدالت کے ذریعے کریں گے۔فضل ودود باچا نے کہاکہ پارٹی قائد ین فوری طوپر پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے عزیز اللہ گران کو نوٹس جاری کرے اور ان کی رکنیت فوری طور پر منسوخ کیا جائے کیونکہ 9مئی کے دوران وہ کینڈا گئے اور پی ٹی آئی کے قائدین اور پارٹی کارکنوں کو چھوڑ بھاگ کئے۔انہوں نے کہاکہ عزیز اللہ گران پارٹی کے لئے ناسور بن گیا ہے پارٹی میں موجودگی پارٹی کے لئے نقصان کا باعث ہے۔