ہنگو(مانند نیوز) کشمیریوں کی ہر محاذ پر حمایت ہمارے خون میں شامل ہے،5 اگست کا دن بھارت کی مزمت کے لیے مخصوص ہے،اج کے دن بھارت نے بین القوامی اصولوں کا خون کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حثیت ختم کی،پاکستان کو ہر لحاظ سے توانا اور مستحکم بنانا ہماری ترجیح ہو گئ تو دنیا کشمیر کے متعلق ہمارے موقف کو اہمیت دے گئی،ہمیں لسانی،علاقائی اور گروہی سوچ سے باہر نکل کر اپنی صلاحیتوں کو ملک کے لیے بروئے کار لانا ہو گا ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہنگو فہید اللہ خان،امن کمیٹی ممبران حسن خان ایڈوکیٹ،حاجی ظہیر حسین،سئنیر صحافی طارق محمود مغل،اقلیتی رہنما مہندر کمار اور دیگر نے ڈپٹی کمشنر آفس میں یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقعہ پر امن کمیٹی ممبران ٹکا خان،حاجی امین اللہ،حاجی رحمت اللہ،ٹریڈ یونین رہنما ملک سیدا خان شینواری،اقلیتی رہنماوں،سرکاری افسران،صحافی برادری کے نمائیندگان،ٹی ایم اے اور لوکل گورنمنٹ کے اہلکاروں سمیت ہر طبقہ فکر کے افراد اور سکولوں کے طلبا بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔تقریب میں اے ڈی سی فہید اللہ خان نے دیگر عمائدین کے ہمراہ قومی اور کشمیری پرچم کی پرچم کشائی کی جبکہ کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی سکولوں کے بچوں نے تقاریر کے ذریعے کشمیریوں کو آزادی کی شمع روشن رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فہید اللہ خان نے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرئے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی منزل آزادی ہے جس کا حصول یقینی ہے امن کمیٹی ممبران حسن خان ایڈوکیٹ،حاجی ظہیر حسین نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا نہتے کشمیری ثابت قدمی سے مقابلہ کر رہے ہیں ہمیں ہر محاذ پر کشمیریوں کے حق میں آواز بلند رکھنی چاہیے اس کے علاؤہ ہمیں بحثیت قوم متحد ہو کر اپنی آواز کو توانا بنانا ہو گا۔سئنیر صحافی طارق محمود مغل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی برادری کو مجبور کرئے کہ وہ اپنی ہی منظور کردہ قرار دادوں پر عمل کروا کر اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کرئے انہوں نے کہا کہکشمیریری ثابت قدمی سے بھارتی ظلم و ستم کا سامنا کر رہے ہیں مگر پھر بھی وہ آزادی کے لیے ہر امید ہیں ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اختلافات پس پشت ڈال کر توانا آواز بن کر کشمیر کا مقدمہ لڑیں۔اس موقعہ پر اے ڈی سی کی قیادت میں کشمیر ریلی بھی نکالی گئی جس میں شرکا نے کشمیر،پاکستان اور افواج پاکستان کے حق میں زبر دستی نعرے بازی کی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے