ہنگو(مانند نیوز) ماں کا دودھ صحت مند نسل کے لیے اولین ترین غزا ہے،ماں کے دودھ میں وہ سب غزایت کے حامل اجزاء موجود ہیں جو بچوں کو کئی بیماریوں سے دور رکھتے ہیں،جو مائیں اپنے بچوں کی فیڈنگ کرتی ہیں وہ بھاری کے کینسر سمیت متعدد بیماریوں سے محفوظ ہو جاتی ہیں،کمیونٹی میں ماں کے دودھ کی افادیت اجاگر کرنا وقت کا تقاضا ہے ان خیالات کا اظہار ایچ آر ایس پی کے ڈائریکٹر ناصر اکبر اورکزئی, فوکل پرسن شمس الرحمان،ڈاکٹروں اور دیگر نے ماں کے دودھ کی اہمیت کے متعلق سیمینارز اور تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ہنگو اور اورکزئی کے مختلف مقامات اور ہسپتالوں میں ورلڈ فیڈنگ ویک کی مناسبت سے ایچ آر ایس پی کے زیر اہتمام ماں کے دودھ کی افادیت اجاگر کرنے کے لیے ورکشاپس اور سیمینارز کا سلسلہ جاری ہے جن میں ڈاکٹرز،نرسز،خواتین،بلدیاتی نمائیندوں سمیت ہر طبقہ فکر کے افراد شرکت کر رہے ہیں ان سیمینارز میں ماں کے دودھ کی اہمیت کو مقررین اور ماہرین نے مختلف زاویوں سے اجاگر کیا۔مقررین نے کہا کہ ہمارا مذہب بچوں کو ماں کے دودھ سے استفادے کا حکم دیتا ہے جبکہ سائنس اور میڈیکل ریسرچ بھی اسی حکم کی تائید کرتی ہے کیونکہ ماں کے دودھ میں غزایت کے حامل اجزاء موجود ہوتے ہیں جو بچوں کی جسمانی اور ذہنی اعتبار سے توانا اور صحت مند رکھتے ہیں اور بچوں میں بیماریوں کے خلاف موثر قوت مدافعت بھی فراہم کرتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ جو مائیں اپنے بچوں کو دودھ پلاتی ہیں وہ بھاری کے کینسر سمیت دیگر بیماریوں سے بھی محفوظ رہتی ہیں۔مقررین نے کہا کہ لمحہ فکریہ ہے کہ نئی نسل کو پیدایشی حق یعنی ماں کے دودھ سے محروم رکھنے کی روش عام ہو رہی ہے جو نئی نسل کو ہر لحاظ سے متاثر کر رہی ہے۔مقررین نے سیمینارز سے خطاب میں کہا کہ ماں کے دودھ کی اہمیت اجاگر کرنے میں ایسی تقریبات اہم کردار ادا کر سکتی ہیں اور خواتین،سوشل ورکرز اور بلدیاتی نمائندے بھی اہم رول پلے کر سکتے ہیںان سیمینارز میں ماں کے دودھ کے فوائد کو مد نظر رکھتے ہوئے مقالے اور سوالات کا بھی سیشن ہوا۔ایچ آر ایس پی یہ اگا ہی مہم سن سیایا سکر ٹر یٹ نیو ٹریشن انٹر نیشنل کے ممبر کے حثیت سے ضلع ہنگو اور اورکزئ میں کر رہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے