ایبٹ آباد(مانند نیوز) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ طاہر ایوب خان کی جانب سے ہزارہ سے ٹرانسفر ہونیوالے ڈی پی او ہریپور سلیمان ظفر اور ڈی پی او بٹگرام شہباز الہیٰ کے اعزاز میں ظہرانہ کا انعقاد، ظہرانہ میں کمشنر ہزارہ سید ظہیر اسلام پولیس افسران اور ضلعی افسران نے شرکت کی۔ کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام اور ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے تبدیل ہونیوالے پولیس افسران کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بعد ازاں کمشنر ہزارہ و ڈی آئی جی ہزارہ نے شیلڈ بھی دی۔