جنوبی وزیرستان (مانند نیوز)مشیر صحت احتشام علی سے رکن صوبائی اسمبلی پی کے 109 ضلع جنوبی وزیرستان اپر آصف محسود نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیکرٹری ہیلتھ عدیل شاہ اور ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر محمد سلیم سمیت ڈی ایچ او جنوبی وزیرستان اپر ڈاکٹر طفیل بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران جنوبی اپر وزیرستان کے ہیلتھ مسائل بارے تبادلہ خیال ہوا۔ ایم پی اے آصف محسود نے بتایا کہ ضلع اپر جنوبی وزیرستان بننے کے بعد ضلع کیلئے مخصوص طبی عملہ اور ضلعی سطح پرصحت کے انتظام و انصرام کیلئے انتظامی ڈھانچے کی موجودگی اور تباہ شدہ اور غیر فعال مراکز صحت کی فعالی و بحالی بڑا چیلنج ہے۔ مشیر صحت نیکہا کہ جنوبی وزیرستان اپر کے صحت سے جُڑے مسائل کے فوری حل کیلئے ہر ممکن اقدام اُٹھایا جائے گا۔ مشیر صحت نے انہیں یقین دلایا کہ دور افتاد علاقوں میں صحت کے مسائل کے حل سے ہی محکمہ صحت کی ترقی مشروط ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی وزیرستان اپر میں صحت کے انتظامی ڈھانچے کی مظبوطی اور فعالی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس موقع پر آصف محسود نے بتایا کہ ضلع کا درجہ پانے کے باوجود علاقے میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال موجود نہیں جس پر مشیر صحت نے انہیں موجودہ مرکز صحت کو کٹیگری اے ہسپتال میں اپگریڈ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے غیر حاضر طبی عملے کی نوکری سے برخاستگی، ڈیزیز سرویلنس کیلئے عملے کی فراہمی، موجودہ مراکز صحت میں صحت کارڈ کی توسیع، ٹی بی کنٹرول اور ہیپٹائٹس کنٹرول سنٹرز کے قیام سمیت ضلع اپر ویزرستان میں پرائمری کئیر مینجمنٹ کمیٹیوں کو فعال کرنے اور اس سے ہسپتالوں کی ضروریات پوری کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ادویات کی خریداری کیلئے بجٹ کی فراہمی، تباہ شدہ مراکز صحت کی بحالی و فعالی کیلئے طبی عملے کی تقرری اور ہسپتالوں میں صاف پینے کے پانی جیسے مسائل کا فوری حل وقت کی ضرورت ہے۔ مشیر صحت اور ایم پی اے کے درمیان ہونے والی ملاقات میں زیر تعمیر ہسپتالوں کیلئے بجٹ کی تخصیص اور ریلیز بارے بھی تبادلہ خیال ہوا۔ ان ہسپتالوں کی تعمیر کا ستر فیصد حصہ مکمل ہوچکا ہے۔ ضلع کے مراکز صحت میں غیر حاضر طبی عملے کو جلد سے جلد نوکری سے برخاست کرنے اور ان مراکز صحت کی فعالی کیلئے عملے کی تقرری پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ مشیر صحت نے انہیں ان تمام مسائل کے فوری حل کیلئے ہرممکن اقدام کی یقین دہانی کرائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے