ہنگو(مانند نیوز)انسپکٹر جنرل آف خیبر پختونخواہ اختر حیات خان, ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ ڈویژن شیر اکبر خان کے خصوصی ہدایات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نزیر خان کے زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا تسلسل جاری۔تھانہ کریز پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔خصوصی کاروائی کے دوران 15 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی۔نوجوان نسل کو منشیات جیسے لعنت سے بچانا ہمارا اولین ہدف ہے۔منشیات فروشوں اور اسمگل کرنے والوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرینگے۔ انشائاللہ بہت جلد ضلع اورکزئی کو منشیات سے پاک ڈرگ فری ضلع بنایا جائے گا۔ (ڈی پی او اورکزئی نذیر خان)تفصیلات کے مطابق اورکزئی پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ فلائنگ کوچ گاڑی نمبر 3380 FA کے ذریعے بڑی تعداد میں چرس سمگل کیا جا رہا ہے۔ اطلاع کو مصدقہ جان کر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نزیر خان نے ایس ڈی پی لوئر اورکزئی محبوب خان اور ایس ایچ او تھانہ کریز الطاف حسن کو ملزمان کی گرفتاری کے احکامات صادر کئے۔ڈی پی او اورکزئی کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ کریز الطاف حسن معہ پارٹی پولیس نے تھانہ کریز کے حدود غوزدرہ روڈ پر ناکہ بندی کرکے فلائنگ کوچ کو آتا ہوا کھڑا کرکے تلاشی لینے اور ملزم کی نشاندہی پر فلائنگ کوچ کے خفیہ خانوں سے 15 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی۔چرس قبضہ پولیس میں کرکے منشیات فروش اختر گل ولد ملک جان سکنہ اورکزئی کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کرکے بند بحوالات تھانہ کیا گیا جبکہ فلائنگ کوچ گاڑی کو بطور وجہ ثبوت قبضہ پولیس کیا گیا۔ڈی پی او اورکزئی نذیر خان نے پولیس ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے خلاف بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران اور جوانوں کو نقد انعامات اور توصیفی اسناد سے نوازا جائے گا۔ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس آفسران اور جوانوں کی اسی طرح حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے