کوہاٹ (مانند نیوز)چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کوہاٹ کا”بچوں کے تحفظ کیلئے سوشل سروس ورک فورس کی صلاحیت سازی“کے موضوع پر منعقدہ 2 روزہ ٹریننگ بدھ کے روز کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا جس کا اہتمام چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کمیشن اور محکمہ سوشل ویلفیئر، سپیشل ایجوکیشن اور ترقی نسواں حکومت خیبرپختونخوا نے کیا تھا۔ٹریننگ کا بنیادی مقصد بچوں کے تحفظ کی خدمات کے لائحہ عمل اور بچوں کے تحفظ کیلئے ضلعی سطح پر تعاون کے کام کو یقینی بنانا تھا۔ٹریننگ میں انسانی حقوق و ریلیف، سماجی بہبود، پراسیکیوشن، چائلڈ پروٹیکشن کورٹ، پولیس، انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ، میڈیا، صحت، تعلیم، لیبر، این جی اوز اور مذہبی اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت مختلف محکموں کے حکام/نمائندوں نے شرکت کی۔سی پی او عظیم عباس کی زیر قیادت ٹریننگ میں گروپ ورک اور پریزنٹیشنز جیسی دلچسپ سرگرمیاں شامل تھیں جس سے شرکاء کی فعال شرکت کو یقینی بنایا گیا۔ ٹریننگ کے اختتام پر شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے