کوہاٹ (مانند نیوز)خیبر پختونخوا کے وزیر قانون و پارلیمانی امور آفتاب عالم آفریدی ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ وعدوں سے تکمیل تک کا سفر کامیابی سے جاری ہے اور انشاء اللہ عوام سے کیا گیا ہر وعدہ ایفاء کریں گے۔عوام سے ایسا کوئی وعدہ نہیں کریں گے جسے پورا نہ کیا جا سکے۔اپنے ایک بیان میں وزیر قانون نے کہا کہ گزشتہ ماہ چیئرمین تحصیل گمبٹ ساجد اقبال کے ہمراہ خوشحال گڑھ کا دورہ کرنے کے موقع پر چیئرمین خوشحال گڑھ صابر عزیز کی نشاندہی پر عرصہ دراز سے بند خوشحال گڑھ ڈھوک جات واٹر سپلائی سکیم کی بحالی اور سولرائزیشن کا جو وعدہ کیا تھا وہ آج پورا کردیا گیا۔الحمدللہ مذکورہ واٹر سپلائی سکیم کو سولرائزڈ کر دیا گیا ہے، مین لائن بچا دی گئی ہے اور انشائاللہ اگلے مرحلے میں گھروں کو کنکشنز دینے کام شروع ہو گا۔ چیئرمین یونین کونسل خوشحال گڑھ صابر عزیز اعوان و دیگر ممبران اور خوشحال گڑھ ڈھوک جات کے عوام نے صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈوکیٹ، شہریار آفریدی ایم این اے اور تحصیل ناظم گمبٹ ساجد اقبال کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے حسب وعدہ علاقے کے پینے کے پانی کا دیرینہ مسئلہ مستقل طور پر حل کروا دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے