ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر/ کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز حامد الرحمٰن نے گزشتہ روز شہید ہونے والے حوالدار فضل کریم اور سپاہی ریاض احمد کے گھر پر ان کے ورثاء سے تعزیت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر درگئی، صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز اور پوسٹ کمانڈرز بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز نے ورثاء کو ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ بعد آزاں، ڈپٹی کمشنر/کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز نے چوکی گھڑی عثمانی خیل کا دورہ کیا اور وہاں پر مامور لیویز اہلکاروں کی حاضری چیک کی۔ علاقے کے امن و امان اور جرائم کی روک تھام کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے