پشاور(مانند نیوز)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ 2028ء سے تمام محکموں کو سود سے پاک کر دیا جائے گا۔

ویکفیلڈ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام کے نفاذ اور سودی نظام کے خاتمے کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کر سکتا، پاکستان کی بقاء اسلامی نظام میں ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ اور معیشت کی بہتری کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا، 26 ویں آئینی ترمیم میں سودی نظام کے خاتمے کو آئین کا حصہ بنایا ہے۔

آئینی ترمیم کیلئے حکومت نے11 ووٹ خرید لیے تھے، مولانا فضل الرحمٰن

انہوں نے کہا کہ آئین ہم سب کا ہے ہمیں اس کا احترام کرنا ہو گا، جمہوریت کی بقاء اور اسلامی نظام کے لیے پاکستان بھر میں تحریک جاری رکھیں گے۔

جے یو آئی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے امن کے لیے ہمیں متحد ہونا ہو گا، انسدادِ دہشت گردی ایکٹ میں ترمیم 26 ویں آئینی ترمیم اور جمہوریت کی توہین ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ کسی کو شک کی بنیاد پر 90 روز تحویل میں رکھنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم محفوظ پاکستان کے لیے مضبوط فوج کے قائل ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے