دیربالا(مانند نیوز) میراتھن ریس جیتنے پراذلان شاہ کی شہرت کے ھرطرف چرچے ھونے لگے کم عمری میں اذلان شاہ کئی مقابلوں میں فتح کے جھنڈے گاڑھ چکے ھیں ،سات سالہ اذلان شاہ کا تعلق خیبر پختونخواہ کے ضلع اپر دیرسے ھے لاہور ڈی ایچ اے میں نیشنل لیول پر منعقدہ میرا تھن دس کلومیٹر ریس میں اذلان شاہ نے پہلی پوزیشن اور گولڈ مڈل حاصل کر کے دس کلومیٹر کا فاصلہ 61 منٹ میں طے کیا تھا میراتھن ریس میں ملک بھر سے ایک ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی تھی اذلان شاہ کے کوچ گلزار ہلال اور والد سیداکبر کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اور محکمہ سپورٹس اذلان شاہ کو سہولیات اور سپورٹ فراہم کریں تو وہ دن دور نہیں کہ اذلان شاہ ملک کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر ریکارڈ بناکر ملک اور قوم کا نام روشن کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اذلان شاہ میں ٹیلنٹ موجود ھے لیکن اس وقت اذلان کو سپورٹ کی ضرورت ہے اذلان شاہ نے اس پہلے بھی مختلف مقابلوں میں حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کر چکے ہیں ۔۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے