ہنگو(مانند نیوز) صوبائی مشیرسی اینڈ ڈبلیو سہیل آفریدی نے ہنگو کا دورہ کرکے مین شاہراہ کی تعمیر کیلئے دسمبر تک ٹینڈر کرنے کا اعلان کر دیا۔ موجودہ دور میں بہت جلد اس شاہراہ کی تعمیراتی پراجیکٹ پر کام شروع کریں گے دورہ ہنگو کے موقع پر صوبائی مشیرسی اینڈ ڈبلیو سہیل آفریدی کا میڈیا سے بات چیت تفصیلات کے مطابق صوبائی مشیر سی اینڈ ڈبلیو سہیل افریدی نے ضلع ہنگو کا دورہ کرتے ہوئے ہنگو مین شاہراہ کی تعمیر کیلئے دسمبر تک ٹینڈر کرنے کا اعلان کر دیا دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی مشیر سی اینڈ ڈبلیو سہیل آفریدی اورایم این اے یوسف خان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بغض عمران اور بغض پی ٹی آئی کی وجہ سے خیبر پختونخواہ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہے ہیں صوبے کو اپنا حق اور فنڈ نہیں دے رہے ہمارے پاس خزانے میں جو کم وسائل پڑے ہیں اس پر عوامی مسائل حل کریں گے پی ڈی ایم کے دو سالہ اقتدار میں اکثر پراجیکٹ روک دئیے گئے تھے ہماری توجہ جاری ترقیاتی کام کو مکمل کرنا ہے ہنگو ٹو سروزئی سڑک ترجیحی بنیادوں پر بنائیں گے کیونکہ یہ شاہراہ پاکستان اور افغانستان کو ملانے والا مین شاہراہ ہے اس پر کام نہ کرنا سابقہ دور میں منتخب عوامی نمائندوں توجہ نہ دینے کے باعث اس پر اب تک کام شروع نہ ہوسکا انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلا ع کے مسائل حل کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کی خصوصی ہے اس موقع پر صوبائی مشیر نے ایم این اے یوسف خان کے ہمراہ کچہ پکہ تک روڈ کا معائنہ کیا اور سڑک پر جلد از جلد کام شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی۔