ایبٹ آباد(مانند نیوز) انسداد پولیو مہم اکتوبر 2024 کے حوالے سے پوسٹ کمپین اجلاس کا انعقاد ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثنائاللہ خان کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران نے اکتوبر 2024 کی این آئی ڈی مہم کی کارکردگی پر تفصیل سے بریفنگ دی اور مہم کے نتائج کا جائزہ لیا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد اقبال، ڈاکٹر رابعہ شہزاد ڈی پی ایم ٹی، ڈاکٹر ثنا? ڈی ایس او ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر فوزیہ مختار ڈی ایس او ہیلتھ، ڈاکٹر عائشہ بخاری ڈی ایس او ہیلتھ، ڈاکٹر سید عاطف سعود پی ای آئی کوآرڈینیٹر، اے ڈی ای او ایجوکیشن وسیم فضل، سردار بلال ڈی ای او سی، ڈاکٹر واصل ہیلتھ کوآرڈینیٹر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اس اجلاس کا مقصد اکتوبر 2024 کی انسداد پولیو مہم کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور نومبر 2024 کی مہم کے لیے حکمت عملی تیار کرنا تھا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثنائاللہ خان نے انسداد پولیو مہم کے مختلف پہلوؤں پر تفصیل سے گفتگو کی اور تمام متعلقہ محکموں کو نومبر 2024 کی مہم کی کامیابی کے لیے مزید مؤثر اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے اختتام پر تمام افسران کو اپنی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے نبھانے اور پولیو کے خاتمے کے لیے ایک مشترکہ حکمت عملی پر کام کرنے کی تاکید کی۔