شانگلہ (مانند نیوز)شانگلہ پورن میں تحریک انصاف کے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزرائمینا خان آفریدی، صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو سہیل خان، صوبائی صدر یوتھ ونگ شفقت آیاز اور سابقہ ناظم رضوان بنگش،ممبر صوبائی اسمبلی ڈیڈک چیئرمین شانگلہ حاجی عبدلمنعم خان نے کہا کہ24 نومبر کے فائنل کال پر اسلام آباد پر ملوث جالی مینڈیٹ والے سخت بوکلاہٹ کا شکار ہیں۔ 24 نومبر فیصلے کا دن ہیں۔مسلم لیگ اور اس کی اتحادی سخت مایوسی اور بے چینی کے سماء میں اسلام آباد کو سیل کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں تحریک انصاف کے ورکر تمام رکاوٹوں کو دور کر کے خان کی کال کو کامیاب بنا کر اسلام آباد میں اپنا احتجاج کریں گے۔ ان خیالات کے اظہار تحریک انصاف کے رہنماؤں نے جمعرات کے روز شانگلہ پورن میں ممبر صوبائی اسمبلی ڈیڈک چیئرمین شانگلہ حاجی عبدلمنعم خان کی رہائش پر ایک عظیم الشان ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی،24نومبر کے اسلام آباد احتجاج کیلئے شانگلہ سے بڑی تعداد میں قافلے اسلام آباد کا رخ کھریں گے اسی تیاریوں کی سلسلے میں صوبائی وزراء کی شانگلہ آمد اور کارکنان سے بھرپور تیاریوں سمیت ہر قسم تعاون اورفائنل کال احتجاج کامیاب بنایاجائیں۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما تحصیل میئربشام الحاج سید الرحمن، تحصیل چیئرمین حاجی عبدالمولا خان اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ منعقدہ ورکرکنونشن میں باباشانگلہ الحاج سید فرین خان نے خصوصی شرکت کی جبکہ تحصیل پورن اور چکیسر کے مختلف یونین کونسل اور ولج کونسلوں کہ سرکردہ رہنماؤں اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور ورکر کنونشن کو کامیاب بنایا جس پر حاجی عبدالمنیم نے ان کا شکریہ ادا کیا اور اسی طرح 24 نومبر کے احتجاج میں شرکت کی اپیل کی۔ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک میں جمہوریت اور آئین کے مطابق حکومت کی ہے اور اب بھی وہ ملک پاکستان میں ائین کی حکمرانی قانون کی بالادستی اور یہاں غریب اور امیر کی فرق ختم کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ جمہوری انداز میں سیاست کی ہے مگر بدقسمتی سے یہاں عوامی نمائندگی اور سچ کی سیاست کرنے والوں کی صرف جیل مقدر ہے جو تحریک انصاف مسترد کرتی ہے ان رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا ہر ورکر عمران خان ہیں اور وہ 24 نومبر کو اس خاطر نکلے کہ یہ نہ صرف عمران خان بلکہ اس ملک کی جنگ ہے۔ 24 نومبر کے فائنل کال کو ناکام بنانے کے لیے یہ نام نہاد مرکزی حکومت ہر حربہ استعمال کر رہی ہے مگر تحریک انصاف کے کارکنان ہر صورت ڈی چوک جائیں گے اور یہ فیصلے کا دن ہے۔ان رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ صوبے بھر سے تحریک انصاف کے لوگ اسلام آباد جائیں گے اور اس وقت تک اسلام آباد میں بیٹھے گے جب تک یہ فاشٹ حکومت قائد عمران خان کو رہا نہ کردے ہمارے مطالبات جائز ہے جن میں فارم 47کے تحت بننے والی حکومت کا خاتمہ۔پی ٹی آئی مینڈیٹ کی واپسی۔ہر صورت خان کی رہائی۔یہ ایک پرامن احتجاج ہے جو ہمیں پاکستان کی آئین،قانون اور جمہوریت میں واضح اجازت ہیں مگرفارم 47کے تحت بننے والی مرکزی حکومت بوکھلاہٹ کے بجائے تحریک انصاف کی جائز مطالبات کو تسلیم کریں۔۔