ہنگو (مانند نیوز)پاراچنار سے کانوائے میں پشاور جانے والے مسافر گاڑیوں پر لوئر کرم کے علاقے مندوری ڈاڈ کمر اور چار خیل میں فائرنگ کے واقعے میں 41افراد جاں بحق 28 زخمی ہو گئے جان بحق افراد میں ایک ایک بچی سمیت سات خواتین بھی شامل ہیں پولیس اور ہسپتال ذرائع کے مطابق پاراچنار سے مسافر گاڑیوں کی کانوائے پشاور جا رہی تھی اسی طرح پشاور سے مسافر گاڑیوں کی کانوائے پاراچنار جا رہی تھی جونہی 200 گاڑیوں کا یہ قافلہ لوئر کرم کے علاقے مندوری چار خیل اور اوچت کے علاقے میں پہنچا تو وہاں پر مسلح افراد نے مسافر گاڑیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں اب تک 39 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہو گئے ہیں جاں بحق افراد میں ایک نو سالہ بچی سمیت سات خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 28 زخمی ہیں دو خواتین سمیت 12 زخمیوں کو سی ایم ایچ ٹل پہنچایا گیا ہے جبکہ 16 زخمی تحصیل ہسپتال علیزئی لائے گئے ہیں طوری بنگش قبائل کے رہنما بنگش کا کہنا ہے کہ اب بھی علاقے میں درجنوں کی تعداد میں مسافر پھنسے ہوئے ہیں فورسز فوری طور پر کاروائی کر کے ان کو محفوظ طریقے سے علاقے سے نکالیں اور زخمیوں کی جان بچانے کے لیے بھی فوری اقدامات کیے جائیں قبائلی رہنما جلال بنگش اور علامہ تجمل حسین نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے وہ حکومت سے آمد و رفت کے راستے محفوظ بنانے کی التجا کر رہے ہیں اور ایک لاکھ سے زائد افراد نے دو ہفتے قبل پارا چنار سے پشاور اسلام آباد کے لیے احتجاج کے طور پر امن مارچ کیا جس کے بعد کانوائیاں شروع کی گئی تا ہم آمد و رفت کے راستے محفوظ بنانے کے لیے موثر اقدامات نہیں اٹھائے گئے جس کی وجہ سے اس قسم ناخوشگوار اور افسوسناک واقعات پیش آ رہے ہیں