اسلام آباد (مانند نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق درخواست پر وزارت خارجہ کو سمری وزیراعظم کو بھیجنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کہا کہ وزیراعظم کو سمری بھیجیں وہ دیکھیں کہ امریکا جانے والے وفد کا خرچہ کون دے گا؟ اگر سمری وزیراعظم تک نہیں پہنچتی تو اس پر تحریک انصاف لکھ دیں جلدی پہنچ جائے گی۔

عدالت میں انٹرنیٹ کی سست رفتار ہونے پر عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسمتھ کی آواز میں خلل پڑنے پر جسٹس اعجاز اسحاق نے برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا اب کیا پی ٹی اے کو نوٹس کریں کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی انٹرنیٹ صحیح کام نہیں کر رہا؟

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے