وانا (مانند نیوز) پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے کارکنان نے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا کے محاذ پر اپنی جدوجہد کو آگے بڑھاتے ہوئے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین خان گنڈاپور سے سینئر رہنما اور لاپتہ افراد کے حق میں مؤثر آواز بلند کرنے والے عالم زیب محسود کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پی ٹی ایم کے کارکنان کی جانب سے سوشل میڈیا پر چلائے گئے ٹرینڈ میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ عالم زیب محسود کو بغیر کسی جرم کے ہری پور جیل میں قید رکھا گیا ہے۔ ان کا واحد "جرم” یہ ہے کہ وہ لاپتہ افراد کے حق میں آواز بلند کرتے رہے ہیں اور ان کے حقوق کی بحالی کے لیے بے لوث جدوجہد کرتے رہے ہیں۔ پی ٹی ایم کے کارکنان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو صرف صوبے کی معیشت کو کمزور کرنے، وسائل کی بے دریغ لوٹ مار کرنے اور عوام کو گمراہ کرنے کے لیے اس منصب پر فائز کیا گیا ہے۔ لیکن جب بات قیدی نمبر 804 کی آتی ہے تو آپ کی تمام مشینری بے بس نظر آتی ہے۔ کارکنان نے الزام عائد کیا کہ صوبے کے دیگر معاملات میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے والی حکومت، عالم زیب محسود کی رہائی کے معاملے میں دانستہ طور پر غفلت برت رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر چلنے والے پیغام میں کارکنان نے وزیراعلیٰ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب دیگر معاملات میں آپ اپنے اختیارات کا بھرپور استعمال کرتے ہیں تو عالم زیب محسود کی رہائی کے لیے آپ کے ہاتھ کیوں بندھے ہوئے ہیں؟ کارکنان نے کہا کہ جیل میں قید اس بے گناہ شخص کی رہائی کے لیے وزیراعلیٰ فوری طور پر جیل انتظامیہ کو حکم جاری کریں تاکہ ایک ایسا شخص، جو لاپتہ افراد کے لیے امید کی کرن بن چکا ہے، دوبارہ اپنی جدوجہد جاری رکھ سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالم زیب محسود کی قید صوبے کے عدالتی نظام اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی عکاسی کرتی ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اس معاملے پر کیا ردعمل دیتے ہیں اور کیا عالم زیب محسود کو انصاف مل سکے گا؟

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے