کرک (مانند نیوز)ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی (ڈیڈاک) کرک کے چیئرمین خورشید خٹک ایم پی اے نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کرک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ صحت کارڈ پر علاج معالجے سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر سپیکر تحصیل کونسل انجینئر حسن جان، چیئرمین ملک عامر اور پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز موجود تھے۔ واضح رہے کہ چیئرمین ڈیڈاک خورشید خٹک،وزیر زراعت سجاد بارکوال اورشاہد خٹک ایم این اے کی کوششوں سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں صحت کارڈ کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ہسپتال انتظامیہ نے خورشید خٹک کوصحت کارڈ پر عملدرآمد سے متعلق مشکلات کے بارے میں تفصیلاً بتایا جنہیں انہوں نے جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔رکن اسمبلی نے لیڈی ڈاکٹرز کو درپیش مسائل کو بھی ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کا یقین دلایا۔ خورشید خٹک نے ہسپتال کے ایم ایس کے ساتھ ہسپتال میں درپیش دیگر مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے انہیں جلد از جلد ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔