پبی (نما ئندہ مانند )ایپکا کا 7 نومبر کو ملک گیر احتجاج، تعلیمی ادارے اور اسپتال بند رکھنے کا اعلان — اداروں کی نجکاری مسترد۔اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) پاکستان، اورنگزیب کشمیری نے کہا ہے کہ 7 نومبر کو ملک بھر میں سرکاری ملازمین اپنے جائز مطالبات کے حق میں پرامن احتجاج کریں گے اس موقع پر تمام تعلیمی ادارے، اسپتال، اور دیگر سرکاری دفاتر بند رہیں گے انہوں نے کہا کہ حکومتِ وقت نے ملازمین کے جائز مطالبات، سروس اسٹرکچر، تنخواہوں میں اضافے اور کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے بارہا وعدے کیے مگر عملدرآمد نہیں کیا گیااورنگزیب کشمیری نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے ملازمین کے حقوق تسلیم نہ کیے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا، جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی انہوں نے تمام محکموں کے ملازمین سے اپیل کی کہ وہ 7 نومبر کو بھرپور شرکت کر کے اپنے اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کریں تاکہ ایپکا کی آواز پورے ملک میں گونج سکے