ملاکنڈ (مانند‌نیوز)ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، محمد فیاض خان شیرپاؤ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ملاکنڈمحمد حامد کی زیرِ صدارت آنے والی خسرہ مہم کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈسٹرکٹ ای پی آئی کوآرڈینیٹر، ڈویژنل آفیسر ڈبلیو ایچ او، ڈسٹرکٹ خطیب، محکمہ تعلیم، لوکل گورنمنٹ، ریسکیو 1122 کے نمائندگان اور سپروائزری اسٹاف نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ ای پی آئی کوآرڈینیٹر نے اب تک کی جانے والی سرگرمیوں سے فورم کو آگاہ کیا اور آنے والی خسرہ مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جس کا بغور جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مہم کی کامیابی کیلئے مؤثر اقدامات یقینی بنانے کیلئے تمام شرکاء کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے