ملاکنڈ (مانند‌نیوز)ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ، محمد فیاض خان شیرپاؤ کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ یوتھ آفس ملاکنڈ کے زیرِ اہتمام اور تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال درگئی کے تعاون سے“چھاتی کے کینسر سے بچاؤ”کے موضوع پر FIMS کالج آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز درگئی میں ایک آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا۔سیمینار میں ڈاکٹر حنا ارشد (DMS، THQ درگئی) نے اپنی معلوماتی گفتگو میں بتایا کہ پاکستان میں ہر نو میں سے ایک خاتون چھاتی کے سرطان کا شکار ہوتی ہے۔ اس بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے اور آگاہی پھیلانے میں طلبہ، بالخصوص نوجوان طالبات، اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔اسی طرح ڈاکٹر سیما ظاہر (WMO، THQ درگئی) نے نوجوان خواتین کو اس مرض سے بچاؤ کے طریقوں سے آگاہ کیا اور زور دیا کہ چھاتی کے سرطان سے بچاؤ کا سب سے مؤثر طریقہ بروقت تشخیص ہے۔ انہوں نے خواتین کو تلقین کی کہ وہ باقاعدگی سے خود معائنہ کریں تاکہ کسی بھی ابتدائی علامت کی فوری نشاندہی ممکن ہو سکے۔سیمینار میں طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جبکہ اختتام پر معزز مہمانوں میں شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے