اسلام آباد (مانند نیوز) صدرِ پاکستان آصف زرداری نے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کا خیر مقدم کیا ہے۔

اس حوالے سے صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ فروری میں شروع ہونے والے تنازع نے خطے کو شدید مصائب سے دوچار کیا، اس تنازع نے عالمی توانائی کی فراہمی، تجارت اور معاشی استحکام کو بری طرح متاثر کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ امید ہے ایسی المناک صورتِ حال دوبارہ کبھی پیدا نہیں ہو گی، خطے کے ممالک اب اپنی توانائیاں ترقی اور خوش حالی کے لیے وقف کریں گے۔

صدر زرداری نے وزیرِ اعظم، نائب وزیرِ اعظم، وزیرِ داخلہ اور فیلڈ مارشل کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کی سفارتی کاوشوں نے فریقین کو معاہدے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، پاکستان نے پورے بحران کے دوران ایک اصولی، متوازن اور تعمیری کردار ادا کیا۔

صدرِ پاکستان آصف زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے مذاکرات، تحمل اور تنازعات کے پُرامن حل کی حمایت کرتے ہوئے فریقوں سے رابطے برقرار رکھے۔

صدر زرداری نے تنازع کے سفارتی حل کو یقینی بنانے میں امریکی اور ایرانی قیادت کے کردار کو بھی سراہا اور تمام فریقین پر اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر مکمل عمل درآمد کرنے پر زور دیا۔

صدرِ پاکستان نے کہا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں کو تیز کریں، ہیرو وہ ہیں جنہوں نے جنگ ختم کی، نہ کہ وہ جو جنگ شروع کرنے کے خواہاں تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے