اسلام آباد (مانند نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف کچھ دیر بعد سوئٹزر لینڈ کے لیے روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

وزیرِ اعظم روانگی سے قبل مختصر ویڈیو بیان بھی جاری کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کل ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر باقاعدہ طور پر دستخط ہوں گے جہاں وزیرِ اعظم امریکی اور ایرانی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

سوئس وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ایران کے نمائندے، پاکستان، قطر اور دیگر متعلقہ ممالک کے اعلیٰ حکام کے ساتھ جمعے کو برگن اسٹاک میں ملاقات کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے