کراچی (مانند نیوز) میں پولیس نے پنکی گینگ کے لیے کام کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق بوٹ بیسن کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے آئس اور کوکین برآمد ہوئی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق ملزمان پنکی گینگ کے لیے کام کرتے تھے، جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس سے قبل تفتیش کاروں کو انمول پنکی کے فون سے 75 ہزار تصاویر، 100 جی بی ڈیٹا، رقوم وصولی کے سیکڑوں اسکرین شاٹ، 13 ہزار کی کونٹیکٹ لسٹ اور 42 ہزار کال لاگ بھی ملے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے