اسلام آباد (مانند نیوز) ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آبنائے ہرمز میں 3 امریکی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق امریکی طیارہ بردار بحری جہاز اور ایک ڈسٹرائر کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جبکہ دونوں جنگی جہاز مبینہ طور پر ایران کی بحری ناکہ بندی میں شریک تھے۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی جنگی جہازوں کو ایرانی بحری جہازوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے پر نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد دونوں امریکی جنگی جہاز علاقے سے فرار ہوگئے۔

ایرانی حکام نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکی فوج کی ایک بغیر پائلٹ کشتی کو بھی نشانہ بنایا گیا، جو آبنائے ہرمز کے محفوظ علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھی۔

پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا کہ دشمن کی ہر حرکت ہماری بحریہ کی نظروں میں ہے اور دشمن کی ہر کارروائی کا فیصلہ کن انداز میں جواب دیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے