پشاور (مانند نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کو انتہائی افسوسناک قرار دیدیا۔

پشاور میں کابینہ اجلاس سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ 74 سال میں 43 ہزار ارب روپے قرضہ لیا گیا جبکہ موجودہ وفاقی حکومت نے گزشتہ 5 سال میں قرض کی رقم 97 ہزار ارب تک پہنچا دی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بیان ریاستی بیانیے کے خلاف ہے، ایسے بیانات سے پاکستان مخالف بھارتی بیانیہ کو پذیرائی ملتی ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت بہترین سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، رواں مالی سال 180 ارب روپے ریونیو کا ہدف مقرر کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ غیر متعلقہ لوگ حکومتی امور میں مسلسل مداخلت کر رہے ہیں، افسران کو ڈرانے دھمکانے والوں کے خلاف آخری حد تک کھڑا رہوں گا۔

سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ انتہائی افسوس ناک ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے