مظفرآباد (مانند میڈیا)آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب صدر ڈاکٹر محمد نجیب نقی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے نومنتخب صدر ریاست سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر مظفرآباد میں منعقد ہوئی۔تقریب میں وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر افتخار گیلانی، وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام،وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری،وزیر اعظم پاکستان کے مشیر رانا ثنا اللہ،سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق،چیف جسٹس ہاںٔی کورٹ جسٹس سردار لیاقت حسین،سابق وزرائے اعظم راجہ فاروق حیدر خان،سردار تنویر الیاس ،صدر پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شاہ غلام قادر،سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان ،وزراء حکومت، ممبران اسمبلی ، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس،سیکرٹریز حکومت، پولیس افسران سمیت آزاد کشمیر بھر سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔قبل ازیں چیف سیکرٹری آزاد کشمیر خوشحال خان نے صدر آزاد جموں کشمیر کے انتخاب کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔حلف برداری کی تقریب کے بعد صدر ریاست کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔