راولپنڈی (مانند میڈیا) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان میں مختلف کارروائیوںکے دوران 33دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ان کارروائیوں میں 21 ستمبر سے اب تک 33 دہشتگردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 24 ستمبر کو آپریشن شعبان کے تسلسل میں سکیورٹی فورسز نے مزید دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا سراغ لگا کر کارروائی کی، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، جس کے بعد شعبان میں ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 22 ہوگئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکا خیزمواد بھی برآمد کیا گیا جبکہ علاقے سے دہشت گردی کے خطرے کے مکمل خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق 25 ستمبر کو نوشکی ضلع میں انٹیلی جنس بنیاد پر ایک اور آپریشن کیا گیا، کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کے منظور کردہ وژن عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی، تاکہ ملک سے غیر ملکی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جاسکے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے